لاہور ویب ڈیسک : پاکستان کی ٹوئنٹی20 کرکٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن داؤ پر لگ گئی۔پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان 2 ٹوئنٹی 20 میچز بالترتیب12 اور 13 جون کو ایڈنبرا میں کھیلے جائینگے، اس وقت گرین شرٹس رینکنگ میں 130 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، نمبر 11 اسکاٹش ٹیم سے دونوں میچز جیتے تو ایک پوائنٹ کا اضافہ ہو جائے گا۔سیریز1۔1 سے برابر ہونے پر بھی پہلی پوزیشن برقرار البتہ3 پوائنٹس کی کٹوتی سے نمبر 2آسٹریلیا کے ساتھ فاصلہ صرف ایک پوائنٹ کا رہ جائے گا۔ البتہ اگر غیر متوقع طور پر دونوں میچز میں ناکامی ہوئی تو 7 پوائنٹس کی کٹوتی سرفراز الیون کو تیسرے درجے پر لے جائے گی، یوں 126 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا سرفہرست اور 123 پوائنٹس کی حامل تیسری پوزیشن پر موجود بھارتی ٹیم اعشاریائی فرق سے نمبر 2 بن جائے گی۔اس وقت رینکنگ کی ابتدائی تین پوزیشنز پر پاکستان، آسٹریلیا اور بھارت موجود ہیں، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا بالترتیب چوتھے سے ساتواں نمبر ہے، بنگلہ دیش کو سیریز میں شکست دینے والی افغان ٹیم آٹھویں نمبر پر برقرار رہی، سری لنکا نمبر 9 اور بنگال ٹائیگرز ٹاپ 10 کے ا? ایڈن برگ ویب ڈیسک پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان 2 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد دوسرے میچ میں بھی کامیابی کے ساتھ سیریز اپنے نام کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ دوسری جانب مخالف ٹیم سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی۔دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دی تھی۔ایڈن برگ کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔.
اخذ شدہ بتاریخ 12 فروری 2015.